Date: 14-12-17  Time: 11:07 AM

Author Topic: Typhoid information in Urdu ٹائیفائڈ  (Read 12690 times)

Offline Doctor

  • Doctors
  • Sr. Member
  • *****
  • Posts: 148
  • Karma: +10/-0
  • Dedicated to serve humanity
    • View Profile
Typhoid information in Urdu ٹائیفائڈ
« on: November 07, 2011, 10:36:24 PM »
ٹائیفائڈ کی عمومی معلومات
ٹائیفائڈ کا مرض ایک جراثیم بیکٹیریا سالمونیلا سے ہوتا ہے جس کی چارعام  قسمیں ہیں۔
یہ جراثیم بیمار انسان سے صحت مند انسان کے جسم میں خوراک کے ذریعے پہنچتا ہے۔
اس جراثیم کا اخراج مریض کے پاخانے میں ہوتا ہے اور عموماً مکھیاں اس کو انسانی خوراک تک پہنچاتی ہیں یا سیوریج کی نالیاں اگر کسی جگہ لیک ہوں اور وہ پانی قریبی پینے کے پانی والی نالیوں میں پنہچ جائے تو جراثیم پینے کے پانی میں پہنچ جاتا ہے۔
بازار میں بکنے والی کھانے کی وہ اشیا جن کو کُھلا رکھا جائے اور ان پر مکھیاں بیٹھیں وہ بھی اس جراثیم کے پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔
یہ مرض عموماً گرمیوں میں زیادہ ہوتا ہے جب مکھیوں کی افزائشَ نسل زیادہ ہوتی ہے۔


ٹائیفائڈ کی علامات
ملیریا میں عموماً  تیز بخار ہوتا ہے جس کی شدت آہستہ آہستہ بڑھتی ہے۔۔
مریض کو بخار کے ساتھ کمزوری محسوس ہوتی ہے اور جسم میں دکھن ہوتی ہے۔
متلی کی کیفیت اور قے بھی ہو سکتی ہے۔
بعض اوقات مریض کا پیٹ بھی خراب ہو سکتا ہے۔


مرض سے بچائو کے طریقے
مکھیوں کی افزائشِ نسل کے مواقع ختم کریں۔
سیوریج کی نکاسی کے نظام کو درست بنائیں۔
بازار کی کھلی اشیا کھانے سے اجتناب کریں۔
گھروں میں مکھی مار دوا کا سپرے کریں۔
گھر کے تمام دروازوں اور کھڑکیوں کی جالیوں کی مرمت کروائیں۔
کھانے کی تمام اشیا کو ڈھانپ کر رکھیں۔
کھلی جگہوں میں رفعِ حاجت سے پرہیز کریں۔


تشخیص اور علاج
اگر مریض میں اوپر دی گئی علامات پائی جائیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
اس مرض کی تشخیص طبی معائینے اور خوں میں جراثیم کے خلاف اینٹی باڈیز دیکھ کر کی جاتی ہے۔
جراثیم کا کلچر ٹیسٹ بھی معاون ہو سکتا ہے۔
اس مرض کا علاج  چند مخصوص اینٹی بائیوٹک دوائیوں سے کیا جاتا ہے۔
بروقت درست تشخیص اور علاج نہایت اہم ہیں وگرنہ مرض میں کئی پیچیدگیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں جن میں آنتوں کا پھٹنا بھی شامل ہے۔
مرض کا علاج بخار ٹوٹنے کے بعد بھی کچھ دن مزید جاری رہنا لازم ہے وگرنہ مرض دوبارہ لوٹ کر آ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹر کی ہدایات پر مکمل عمل کیجیئے۔
مرض کے دوران اور اس کے بعد بھی کچھ دنوں تک مریض کو زیادہ آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔
مریض کو تونائی بخش خوراک جس میں یخنی ، کھچڑی ، دلیہ ، ابلے ہوئے آلو ، تلے ہوئے چپس ، نوڈلز ، پھل یا پھلوں کے رس ، گلوکوز ، دال ، لوبیا ، پلائو ، قیمہ وغیرہ دیئے جاسکتے ہیں ۔ شدید بیماری کے دوران ایسی خوراک جو معدے پر بوجھ ڈالنے کا باعث بنے جیسے نان ، بھنا ہوا گوشت ، پکوڑے وغیرہ ، ان سے پرہیز کریں۔
« Last Edit: January 17, 2013, 02:48:10 PM by Administrator »
Struggle is the sign of life & till death it must continue.

Dr Malik

Offline danialraza

  • Member
  • **
  • Posts: 15
  • Karma: +0/-0
  • Fitness Is My Hobby.
    • View Profile
Re: Typhoid information in Urdu ٹائیفائڈ
« Reply #1 on: September 06, 2016, 05:36:53 PM »
The Main reason of typhoid is drinking impure water or eating unhygienic food from outside and should keep our surroundings clean and clear from all kind of wastage.  We should drink clear water because most of the diseases are caused by impure water.

Offline danialraza

  • Member
  • **
  • Posts: 15
  • Karma: +0/-0
  • Fitness Is My Hobby.
    • View Profile
Re: Typhoid information in Urdu ٹائیفائڈ
« Reply #2 on: September 06, 2016, 05:40:27 PM »
The Main reason of typhoid is drinking impure water or eating unhygienic food from outside i.e. restaurants. We should drink clear water because most of the diseases are caused by impure water. To live a healthy life, we should keep our surroundings clean and clear from all kind of wastage

Christena421

  • Guest
Re: Typhoid information in Urdu ٹائیفائڈ
« Reply #3 on: January 10, 2017, 01:59:25 PM »
Very informative healthtyphidout typhoid fever.
see more here:
http://www.forumpakistan.com.pk/haspatal-f34.html