Date: 22-08-17  Time: 04:35 AM

Author Topic: فورم کے مقاصد  (Read 2654 times)

Offline Administrator

  • Administrator
  • Sr. Member
  • *****
  • Posts: 93
  • Karma: +15/-0
    • View Profile
فورم کے مقاصد
« on: November 07, 2011, 10:23:52 PM »
معزز مہمانانِ گرامی اور اراکینِ انجمن بہت ضروری ہے اس بات کا جاننا کہ اِس فورم کے آغاز کی تحریک کہاں سے ہوئی۔ بدقسمتی سے ہمارے عوام کے لیئے صحتِ عامہ کے بارے میں معلومات کا کوئی مستند ذریعہ موجود نہیں جس کی وجہ سے ہمارے لوگوں میں سے اکثریت اپنی صحت و بیماری سے متعلق مسائل پر فیصلے اور لائیحہِ عمل سنی سنائی کی بنیاد پر ہی کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ اکثر صحت کے بگڑنے یا بیماری کے طول پکڑنے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ گو صحتِ عامہ سے متعلق معلومات بہم پہنچانا حکوتِ وقت کی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے ہماری حکومتیں اور بہت سی ذمہ داریوں کی طرح خود کو اس سے بھی عہدہ براہ سمجھتی ہے۔ ایسے میں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے عوام کی مدد کے لیئے آگے آئیں اور ایک ایسا سلسلہ شروع کریں کہ جس کے ذریعے لوگ اپنے طبی مسائل کا حل مستند ذرائع سے حاصل کریں اور بغیر کسی تاخیر اور خرچ کے۔
اس فورم کے مختلف حصوں کو آپ کی صحت سے متعلق سوالات کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے۔ آپ کے مسائل پر دیگر احباب بھی اپنے تجربے کی روشنی میں رائے دے سکتے ہیں اور مستند ماہرانہ رائے کے لیئے ہماری ٹیم کے مختلف ڈاکٹر صاحبان جن کا تعلق طب کے متفرق شعبوں سے ہے حاضر ہیں۔
آپ سب سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنے مسائل بلا جھجک بیان کیجیئے اور صحت سے متعلق مخلف بحثوں میں حصہ لیجیئے کیونکہ اس طرح صحت سے متعلق معلومات میں اضافہ ہو گا اور مختلف قسم کے اوہام اور غیر مستند خیالات اور رویوں کا تدارک بھی ہو سکے گا۔

خیر اندیش

ڈاکٹر ملک
« Last Edit: November 10, 2011, 09:48:27 AM by Administrator »

Offline danialraza

  • Member
  • **
  • Posts: 19
  • Karma: +0/-0
  • Fitness Is My Hobby.
    • View Profile
Re: فورم کے مقاصد
« Reply #1 on: September 05, 2016, 05:40:54 PM »
Yes, you are right. This is a common problem in our society. We don't know about lots of diseases because we don't bother to read and explore things related to daily life activities. So this is a nice effort from your site and it will help all those who want to learn about health related problems.